شدید برفباری، سیاح پھنس گئے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن

روم : اٹلی کے برفانی علاقے کی سير کو پہنچے سياح  علاقے میں پھنس گئے، واپسی کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

اٹلی کے برفانی علاقے میں سیر کیلئے آنے والے سیاحوں نے برفباری کا خوب لطف اٹھایا تاہم سفيد گالوں کے برسنے ميں تيزی کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں اور درجنوں افراد مشکل میں پھنس گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کئی روز سے ہوٹل میں محصور سیاحوں کو علاقے سے نکالنے کیلئے انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا، سخت موسم کی وجہ سے پائلٹ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس نے ہمت نہ ہاری اور ہيلی کاپٹر برف کی چٹان پر اتار دیا۔

ریسکیو آپریشن کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے تمام افراد کو بحفاظت گھروں تک پہنچادیا گیا۔ سماء

 

rescue operation

SNOWFALL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div