زینب کے والد نے اہم باتیں بتادیں

کراچی : قصور میں قتل کی گئی زینب کے والد نے ملزم سے متعلق اہم باتیں بتادیں، کہتے ہیں کہ عمران محلے دار ضرور تھا لیکن اس سے بات چیت نہیں تھی، گرفتاری میں ہمارا اپنا کردار ہے، جہاں سے زینب کی لاش ملی وہاں چلڈرن اسپتال بنایا جائے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد امین انصاری نے کئی اہم باتوں سے پردہ اٹھادیا، کہتے ہیں ہماری ملزم سے ملاقات نہیں کرائی گئی، ہم ملزم سے سوالات کرنا چاہتے تھے، پوچھنا چاہتے تھے کہ اس کے ساتھ اور کون ملوث ہے؟۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزم عمران کے کردار کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا، ملزم محلے دار ضرور تھا لیکن بات چیت نہیں تھی، عمران کی گرفتاری میں ہمارا اپنا کردار ہے، زینب کے ماموں نے ملزم پر پہلے ہی شک کیا تھا۔

امین انصاری نے مزید کہا کہ جہاں سے زینب کی لاش ملی وہاں پہلے بھی لاشیں پھینکی گئیں، چاہتے ہیں اس جگہ پر چلڈرن اسپتال بنایا جائے۔ سماء

IMRAN

Girl Rape

zainab murder

Kiran Naz

7 se 8

Amin Ansari

Tabool ads will show in this div