جماعت اسلامی کا نقیب قتل کیخلاف جرگہ کے انعقاد کا اعلان
کراچی : نقيب اللہ محسود کے قتل کیخلاف جماعت اسلامی 31 جنوری کو کراچی ميں جرگہ کرے گی، امیر جماعت سراج الحق نے متاثرہ خاندان کو مکمل حمايت کی يقين دہانی کرا دی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نقیب اللہ محسود کے والد کو ٹیلی فون کيا، ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی دکھ کی اس گھڑی ميں آپ کے ساتھ کھڑی ہے، 20 کروڑ عوام بھی نقیب اللہ کے قتل کیخلاف ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انصاف نہ ملا تو عوام کا ہاتھ اور حکمرانوں کا گریبان ہوگا، جعلی پولیس مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل میں ملوث افراد سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔ سماء
SIRAJ UL HAQ
JIP
RAO ANWAR
Fake Encounter
Naqeeb Murder
تبولا
Tabool ads will show in this div