وزیر اعلیٰ پنجاب نے تالیاں نہیں بجوائیں، رانا ثناء اللہ کی ڈھٹائی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے تالیاں نہیں بجوائیں، سامعین نے خود ہی بجائیں، وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ڈھٹائی کی حد کردی، بولے کسی کی حوصلہ افزائی کیلئے تالیاں بجانے میں کچھ غلط نہیں، قاتل کو گرفتار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تالیاں بجیں، یہ بھی بتادیا کہ فرانزک لیب نہ ہوتی تو ملزم نہ پکڑا جاتا۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ڈھٹائی کی حد کردی، کہتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے تالیاں بجانے کا نہیں کہا، شرکاء نے خود تالیاں بجائیں، قاتل کو گرفتار کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تالیاں بجانا غلط نہیں۔

وہ بولے کہ زینب قتل کیس میں دن رات کام کیا، فرانزک لیب نہ ہوتی تو ملزم نہ پکڑا جاتا، زینب قتل کیس میں 1150 افراد کا ڈی این اے کرایا گیا، پہلے مقدمات میں بھی مشتبہ افراد کے ڈی این اے ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں زینب سمیت 8 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا، جس میں پولیس افسران کو شاباش دینے کیلئے انہوں نے خود بھی تالیاں بجائی تھیں اور شرکاء سے بھی بجوائی تھیں۔ سماء

cm punjab

RANA SANA ULLAH

Law minister punjab

zainab murder

Clapping Issue

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div