بچوں کے قاتلوں کو سرعام پھانسی، بل سینیٹ میں جمع

اسلام آباد : قائمہ کمیٹی داخلہ کی تجویز کے بعد سینیٹر رحمان ملک نے بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کیلئے سینیٹ سیکریٹریٹ میں پرائیویٹ بل جمع کرا دیا، خورشید شاہ  شہباز شریف کی ڈرامائی پریس کانفرنس پر برس پڑے۔

بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے قتل کرنیوالے درندوں کی سزا بھی معمول سے ہٹ کر ہو، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمن ملک نے تعزیرات پاکستان میں ترمیم کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ میں پرائیویٹ بل جمع کرادیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بچوں کو قتل کرنیوالے درندوں کو سرعام پھانسی دینے کی تجویز کی متفقہ منظوری دی تھی، زینب کے قاتل کو پکڑنے کے بعد اس کے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شاباشیاں سمیٹنے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خوب لتے لئے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں تالیاں بجوا کر شہباز شریف نے مقتول بچوں کے والدین کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ سماء

SENATE

KHURSHEED SHAH

rehman malik

CHILD MURDER

Girl Rape

Tabool ads will show in this div