افغانستان میں غیر ملکی این جی او کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ

کابل : افغانستان کے شہر جلال آباد میں غیر ملکی این جی او کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک، جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں واقع بچوں کی غیر ملکی این جی او پر صبح سویرے مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

میڈیا میں جاری کی گئی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے دفتر کے قریب خودکش دھماکا بھی کیا گیا۔

ترجمان افغان صوبائی گورنر کے مطابق افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ سماء

USA

save the children

british

NDS

Jalalabad

gunmen

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div