انسانی حقوق کی خلاف ورزی،اقوام متحدہ کی اسرائیل سےبازپرس
اسٹاف رپورٹ
نیویارک : اقوام متحدہ نے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام پر اسرائیلی حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے عہدیدار اسرائیلی حکام سے بازپرس کر رہے ہیں، کمیٹی کے ارکان نے اسرائیل کی وضاحتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کے تعمیر پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
انسانی حقوق کمیٹی نے اسرائیل سے جارحانہ کارروائیاں بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ سماء