ملالہ کے لئے امریکا کا لبرٹی میڈل

Nov 30, -0001

فلاڈیلفیا: امن کی نوبل انعام یافتہ سوات کی گل مکئی کیلئے ایک اور اعزاز، ملالہ یوسفزئی کو تعلیمی خدمات پر امریکا کے لبرٹی میڈل سے نوازا گیا ہے۔

دختر پاکستان نے ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے وقف کرنے کا اعلان کردیا۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنے پیغام میں اسلام کو امن کا مذہب قرار دیتے ہوئے شام میں اسکولوں کی تباہی اور جانوں کے ضیاع پر دکھ کا بھی اظہار کیا اور نائیجیریا میں مغوی طالبات کی رہائی کی بھی اپیل کی۔

لبرٹی میڈل پانیوالی ملالہ نے ایک لاکھ ڈالر انعامی رقم پاکستان میں بچوں کی تعلیم کیلئے وقف کرنےکابھی اعلان کیا۔

پاکستان کی بیٹی نے تعلیم کو غربت سے لڑنے کا بہترین ہتھیار قرار دیتے ہوئے یہ پیغام بھی دیا کہ تمام ممالک تعلیم عام کرنے پر رقم خرچ کریں۔ لبرٹی ایوارڈ براک اوباما ۔ ہلیری کلنٹن ۔ بل کلنٹن اور نیلسن منڈیلا کو بھی دیا جاچکا ہے۔ سماء

decision

Tabool ads will show in this div