ملالہ کا پاکستان آکر سیاست میں حصہ لینے کا عزم

اسٹاف رپورٹ

برمنگھم : ملالہ يوسف زئی نے کہا ہے کہ نوبل انعام کی رقم پاکستانی بچوں پر خرچ ہوگی، ايک انٹرويو ميں گل مکئی نے پاکستان ميں آکر سياست ميں حصہ لينے کے عزم کا اظہار بھی کيا، والدہ نے ملالہ کے دو نئے نام بھی بتادیئے۔

چھوٹی عمر ميں بڑا کارنامہ، ملالہ کا نوبل انعام جيتنے کے بعد پہلا ٹی وی انٹرويو سامنے آگیا، کہتی ہيں پاکستانی بچوں کی تعليم کی بہت فکر ہے، اسی لئے نوبل انعام کی رقم بھی ان ہی پر خرچ ہوگی۔

ملالہ نے کہا کہ وہ رہتی مغرب ميں ہيں ليکن سوچتی پاکستان کا ہيں، گل مکئی نے مستقل ميں سياست ميں حصہ لينے کے عزم کا اعادہ بھی کيا۔

ملالہ کی والدہ تورپکئی نے وہ دو نام بھی بتادیئے جن سے گھر ميں  پکارا جاتا ہے۔ کہتی ہیں کہ بلی اور خوبانی کہتے ہیں۔

ملالہ اور ان کے والد نے واضح کيا کہ مغرب انہیں استعمال نہيں کرسکتا، وہ پاکستان اور مغرب کے درميان حائل خليج کم کرنے کی کوشش کررہے ہيں، اسی لئے ان پر الزامات بھی لگتے ہيں۔ سماء

mac

Red Zone

rape

لینے

Tabool ads will show in this div