زینب قتل کیس، سفاک ملزم کو آج اے ٹی سی میں پیش کیا جائیگا

لاہور : قصور میں ننھی پری کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کرنے والے زینب کے سفاک قاتل کو آج اے ٹی سی میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قصور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم عمران آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے ملزم کو قانون کے آہنی ہاتھوں سےکچلنا چاہیے۔ بچی کے والد نے شہباز شریف اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شیخ سجاد کریں گے۔ پولیس ملزم سے کی گئی تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں زینب قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔

گزشتہ روز زینب کے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملزم کےڈی این اے 100 فیصد میچنگ کےبعد پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا گیا جس میں ملزم نے سیاہ کاریوں کا اعتراف کیا۔دل چاہتا ہے اس درندے کو چوک پر پھانسی دی جائے لیکن قانون کے تابع ہیں۔

اس موقع پر زینب کے والد نے شہباز شریف اور ان کی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ زینب کی والدہ کہتی ہیں انہیں اپنی ننھی پری کیلئے انصاف کے سوا کچھ نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ زینب 5 جنوری کو لاپتا ہوئی تھی جس کی لاش نو جنوری کو شہباز روڈ سے ملی تھی۔ سماء

PUNJAB

ATC

MINOR GIRL

SERIAL KILLER

Justice for Zainab

postmortem report

Justice4Zainab

imran ali

Tabool ads will show in this div