امریکا کے اسکول میں فائرنگ، 6 افراد زخمی، حملہ آور نے خود کشی کرلی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

واشنگٹن : امریکا کے اسکول میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے، ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے، حملہ آور نے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

امریکا کے علاقے میریز ویلی  کے ایک ہائی اسکول میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوگئے، کئی کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے مسلح شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے، اسکول کی تلاشی لی جارہی ہے۔ سماء

elections

اسکول

decision

twins

Tabool ads will show in this div