ایم کیوایم پاکستان رجسٹرڈجماعت نہیں،نااہل نہیں کرواسکتی،ارشدوہرا

اسلام آباد: ایم کیوایم پاکستان نام کی کوئی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں لہذا نااہلی کی درخواست دینے کی مجاز نہیں۔ڈپٹی مئیر کراچی ارشدوہرا نے اپنی نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا۔

ڈپٹی مئیر کراچی ارشد ووہرہ کو نااہل قرار دینے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔

ارشد ووہرا کی طرف سے کمیشن میں تحریری جواب جمع کرادیا گیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نےایم کیوایم کے ٹکٹ پرالیکشن جیتا جس کے بانی الطاف حسین تھے۔ فاروق ستارہ خودساختہ سربراہ ہیں۔

انہوں نے ایم کیوایم کی ملک مخالف سرگرمیوں کے باعث دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔جواب میں فاروق ستار کے ریفرنس کو مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ووہرہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خود کنفیوژن کا شکار ہیں۔بہت سارے ایم پی اے پارٹی چھوڑ کے چلے گئے ہیں۔باقی بھی جلد چھوڑ جائیں گے۔ سماء

Arshad Vohra

PSP

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div