سوشل میڈیا پر بھی زینب کے قاتل کو لٹکانے کا مطالبہ
کراچی : مزيد کس بات کا انتظار؟، ننھی زينب کے قاتل کو فوراً پھانسی پر لٹکايا جائے، سوشل ميڈيا پر عوام نے مطالبہ کرديا، آج بھی ننھی زینب ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی۔
کئی دن پريشانی ميں کاٹنے والے سوشل ميڈيا صارفين کے دل کو اطمينان مل گیا، اگر زينب کا قاتل پکڑا گيا تو پھر دير کس بات کی؟، ہر کسی کا يہی مطالبہ ہے کہ قاتل کو فوراً تختہ دار پر لٹکايا جائے تاکہ آئندہ ايسا شيطانی کھيل کوئی نہ کھيلے۔
علی جعفر نے ٹوئٹ کيا وقت کا تقاضہ ہے کہ بتادیا جائے ايسا وحشی رعايت کا مستحق نہيں، اميد ہے قاتل انجام کو پہنچے گا۔ فرخ نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کو ضمانت ملی تو مزيد ظلم ہوگا۔
سوشل ميڈيا پر عوام نے يہ بھی کہا کہ اب انصاف دينے کا وقت آگيا، زينب کے قاتل کو پھانسی دے کر بچوں کو ايسے بھيانک واقعات سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ سماء