قصور پولیس پر اعتماد نہیں، نادیہ جمیل
کراچی : نادیہ جمیل کہتی ہیں کہ پولیس پر اعتماد نہیں، زینب کے قاتل کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔
معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے سماء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قصور پولیس پر انہیں اعتماد نہیں، زینب کے قاتل کو قرار واقعی سزا ملنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ قصور میں کمسن زینب کے اغواء، زیادتی اور قتل کا معاملہ سامنے آنے پر معروف ٹی وی اداکارہ نے بھی اپنے ساتھ بچپن میں پیش آنیوالے تکلیف دہ واقعات کا انکشاف کیا تھا، سماء