پولیس نے ملزم کی گرفتاری کا نہیں بتایا؛والد زینب

قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی سات سالہ معصوم بچی زینب کا قاتل بالاخر پکڑا گیا۔ پولیس کے دعوے کے برعکس زینب کے والد نے سماء سے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ ہمیں ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں دی گئی۔

زینب کا قاتل محلے دار نکلا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران علی ولد ارشد کا ڈی این سے میچ کرگیا ہے۔ ملزم نے اعترافی بیان میں یہ بھی کہا کہ اس پر جن آتے ہیں۔ واقعے پر زینب کے والد سے رابطہ کیا گیا تو ان کاا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ہمیں زینب کے قاتل کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

زینب کے والد عمران نے سماء سے گفتگو میں کہا کہ ملزم کو بہت اچھے طریقے سے نہیں جانتا۔ وہ ہمارے پیچھے والی گلی میں رہتا ہے۔زینب کے والد کے مطابق پولیس نے ہمیں تاحال نہیں بتایا کہ قاتل گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ہم سے کوئی رابطہ نہیں کر رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تصویر دیکھ کرلگتا ہے کہ ملزم کو پہلے دیکھ رکھا ہے۔ زینب کے ماموں کو شک ہوا تھا کہ ملزم یہی ہے۔

زینب کے والد نے مزید کہا کہ میری بیٹی کا کیس پاکستان کی آواز بن گیا ہے۔ سماء

PUNJAB

IMRAN

MINOR GIRL

SERIAL KILLER

Justice for Zainab

zainab murder

postmortem report

Justice4Zainab

Forensic Laboratory

Geofencing

Tabool ads will show in this div