عراقی فورسز کا الانبار میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ

اسٹاف رپورٹ


بغداد  :  عراقی فورسز نے مغربی صوبے النبار پر شدت پسندوں سے قبضہ ختم کرانے کیلئے حملہ کردیا ہے، داعش کا دعویٰ ہے کہ شام کا سرحدی شہر کوبانی اب بھی اُس کے قبضے میں ہے۔

النبار میں عراقی فضائیہ نے داعش کے دو ٹھکانے تباہ کر ڈالے، جب کہ ایک قافلے کو بھی نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں پچاس سے زائد شدت پسندوں کی  ہلاکت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب عراقی وزیردفاع ہادی الامیری نے حال ہی داعش سے آزاد کئے گئے قصبے  کا دورہ کیا،جنگی کامیابی پر حکام اورفوجی جوان مسرور ہیں،  ادھر داعش نے شام میں مغوی بنائے گئے برطانوی شہری جان کینٹلی کی فوٹیج جاری کردی ہے۔

اس فوٹیج کا مقصد یہ واضع کرنا ہے کہ شام ترک سرحد  پر واقع شہر کوبانی تاحال داعش کے زیر تسلط ہے اور کرد فورسز کی جانب شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے دعویٰ محض دعویٰ ہے۔ سماء

میں

کے

کا

پر

twins

pipeline

jaffarabad

Tabool ads will show in this div