امریکی ریاست ہوائی میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا، لاوا نکلنا شروع، ہائی الرٹ جاری
اسٹاف رپورٹ
ہونو لولو : امریکی ریاست ہوائی میں کلائی کے آتش فشاں سے لاوے کا بہاؤ جاری ہے، قریب ترین آبادی میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ریاست ہوائی کے حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ لاوے کا بہاؤ برقرار رہنے کی صورت میں کسی بھی وقت علاقہ خالی کروایا جاسکتا ہے، 27 جون کو پھٹنے والے آتش فشاں سے لاوے کا بہاؤ ستمبر کے آخر میں رک گیا تھا، مگر کچھ عرصے بعد یہ بہاؤ پھر شروع ہوگیا۔
حکام کے مطابق 26 اکتوبر سے لاوا 251 میٹر آگے بڑھ چکا ہے، اب تک لاوا ایک قبرستان کو لپیٹ میں لے چکا ہے، قریبی آبادیوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ سماء
جاری
امریکی
receive
qualifier
loves
تبولا
Tabool ads will show in this div