ملالہ کا غزہ کے اسکولوں کی تعمیر کیلئے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

برمنگھم : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ کے متاثرہ اسکولوں کی دوبارہ تعمیر نو کیلئے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔
ملالہ یوسف زئی کو حال ہی میں ورلڈ چلڈرن ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے، ملالہ کا کہنا ہے کہ ملنے والی رقم میں سے 50 ہزار ڈالر غزہ کے بچوں کیلئے وقف کروں گی، فلسطین میں جاری جنگ سے اسکول بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

گل مکئی نے مزید کہا ہے کہ اسکول کی تعمیر نو  اور بچوں کی تعلیم پر یہ رقم خرچ کروں گی، دنیا میں ہر بچے کو پُرامن ماحول میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے اور تعلیم کے بغیر امن ممکن نہیں۔ سماء

9/11

tragic

Tabool ads will show in this div