عوام کا سوشل میڈیا سے بھروسہ اٹھ گیا ، رپورٹ دیکھیں
کراچی : سوشل میڈیا معلومات کا جتنا بڑا ذریعہ ہے اتنا ہی بڑا افواہوں کا بازار بھی ہے، حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق جھوٹی خبروں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے اعتماد کو کم کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا یا نان سوشل میڈیا لوگوں کا بھروسہ اٹھنے لگا، جھوٹي خبروں کي بھرمار اورانتہاپسندي کا فروغ صارفين کو سوشل ميڈيا سے بدظن کرنے کا سبب بنا۔
برطانوي ادارے کے سروے نتائج کے مطابق ہرچار ميں تين شہري کا سوشل ميڈيا سے اعتبار اُٹھ گيا ہے، ستّر فيصد شہري سمجھتے ہيں، سوشل ميڈيا پر غيرقانوني اور غير اخلاقي مواد کي بھر مار ہے، اتنے ہي فيصد لوگوں کا ماننا ہے کہ سوشل ميڈيا انتہاپسندي کو کنٹرول کرنے ميں بھي ناکام رہا ہے۔
ايک جانب سوشل ميڈيا پر عوام کا بھروسہ کم ہوا تو دوسري جانب روايتي ميڈيا يعني ٹيلي ويژن اور ريڈيو پر شہريوں کا يقين تيرہ فيصد اضافے سے اکسٹھ فيصد تک پہنچ گيا ہے۔ سماء