واہگہ بارڈر سانحہ، بھارتی وزیراعظم کا افسوس،ورثاسے تعزیت

ویب ایڈیٹر:


نئی دہلی  :  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کی شب واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ  واہگہ بارڈر کے قریب پاکستان میں دہشت گرد حملہ سے صدمہ پہنچا، ایسے ہولناک اقدامِ دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں، انہوں نے جں بحق افراد کے ورثاء سے اظہارتعزیت اور زخمیوں کے لیے دعا بھی کی۔

سانحہ لاہور کے بعد بھارت نے بھی اپنی سرحد پر سیکیورٹی مزید بڑھا دی ہے۔ بھارت بارڈر سیکیورٹی فورس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ہماری سائیڈ محفوظ ہے لیکن اس کے باوجود سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں دھماکے کے بعد بھارت میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سماء

کا

vote

eid

heart disease

spent

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div