کربلائے معلٰی میں بھی آج یوم عاشور پر ماتم اور گریہ زاری ہوگی

اسٹاف رپورٹ

بغداد/کابل  :  دنیا بھر میں شہدائے کربلا سے عقیدت کا اظہار کیا جا رہا ہے، عراق اور افغانستان میں یوم عاشور کے جلوس آج نکالے جائیں گے۔ سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔شہدائے کربلہ کی یاد میں عزادار اشکبار ہیں،  غلامان حسین کی سینہ کوبی جاری ہے، ایران میں عاشور پر مختلف شہروں میں مجالس کا اہتمام ہوا، سب سے بڑا جلوس کرمان شاہ میں نکالا گیا، عزاداروں نے شبیہہ حسین کی زیارت کی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔ خراسان، یزد، اردلیب، کرمان اور دیگر شہروں میں بھی عزاداروں کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر زنجیر زنی کی۔افغان دارالحکومت کابل میں واقعہ کربلہ کی یاد میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے امام بارگاہوں کا رخ کرلیا اور زنجیر زنی کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئےعراقی دارالحکومت بغداد میں دھماکے کے بعد کربلہ میں روضہ امام حسین کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، عزاداروں کو تلاشی کے بعد زیارت کی اجازت دی جارہی ہے، جگہ جگہ مسلح گارڈز تعینات ہیں۔ سماء

اور

میں

پر

یوم

آج

guinea

dar

Tabool ads will show in this div