دفاع وطن کیلئے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد : وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ہمارے فوجیوں اور شہریوں کی شہادت نے قوم کے حوصلے کو مزید مضبوط بنادیا ہے، پاک فوج دشن کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے آزاد کشمیر میں لا ئن آف کنٹرول کا دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی خود مختاری کے دفاع کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔

وزیر دفاع نے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کرکے جوانوں سے ملاقات کی، وہ بولے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، خرم دستگیر نے مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے مورال کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفاع وطن کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر گولہ باری قابل مذمت ہے، 2017ء میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

کور کمانڈر راولپنڈی اور جی او سی نے وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ سماء

DEFENSE MINISTER

Khurram Dastagir

Tabool ads will show in this div