امریکی جنگی بحری جہاز برف میں پھنس گیا

 

مونٹریال : امریکی جنگی بحری جہاز "یو ایس ایس راک" مونٹریال کی بندرگاہ کے قریب برف میں پھنس گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا میں خصوصی تقریب میں شرکت کیلئے جانیوالا امریکی بحری جنگی جہاز مونٹریال میں برف میں پھنس گیا، روانگی کیلئے برف پگھلنے کے انتظار میں ہے۔

امریکی بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مونٹریال اور اس کا مضافاتی علاقہ اس وقت شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہے اور ہمیں برف پگھلنے کا انتظار کرنا پڑے گا، 118 میٹر طویل یہ بحری جہاز انتہائی مشاق اور جدید آلات سے لیس ہے۔ ویب ڈیسک

cold Weather

SNOWFALL

Tabool ads will show in this div