پوٹن نے اوباما کو پچھاڑ دیا، فوربز کی بااثر شخصیات کی نئی فہرست جاری

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : امریکی جریدے فوربز نے بااثر شخصیات کی فہرست جاری کردی، روسی صدر ولادی میر پیوٹن امریکی ہم منصب براک اوباما پر بازی لے گئے۔

طاقت اور اثر و رسوخ کے معاملے میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن امریکی صدر براک اوباما پر بازی لے گئے، فوربز کی جاری کردہ 72 بااثر شخصیات کی فہرست میں ولادی میر پیوٹن نمبر ون ہیں جبکہ براک اوباما کو دوسرا نمبر دیا گیا، لسٹ میں چینی صدر شن پنگ تیسرے درجے پر فائز ہیں۔

اس بار ٹاپ 10 میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جرمن چانسلر انجیلا مرکل پانچویں اور امریکی فیڈرل ریزروز کی سربراہ جینٹ ییلن چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

طاقت کے محور میں نریندر مودی کو 15 واں نمبر دیا گیا ہے، اس سرکل میں مائیکرو سافٹ کے مالک بل گیٹس ساتویں اور فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ 49 ویں پوزیشن پر ہیں۔

فوربز کی جاری کردہ شخصیات میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو 54 واں نمبر دیا گیا ہے۔ سماء

birthday

planet

crew

praise

quakes

Tabool ads will show in this div