پہلاٹی20،پاکستان کو کیویز کے ہاتھوں عبرت ناک شکست

ویلنگٹن : پہلے ٹی 20 میں بھی کیویز نے پاکستانی ٹیم کو باآسانی شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سےبرتری حاصل کرلی۔ کیوزی کی جانب سے منرو سب سے کامیاب ترین بلے باز رہے جنہوں نے 43 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں سے 49 رنز اسکور کیے اور صرف ایک گیند سے نصف سینچری اسکور کرنے سے رہ گئے۔
نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں کھلے گئے پہلے ٹی 20 میں بھی کیویز نے پاکستانی ٹیم کو با آسانی شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی۔
A 7-wicket win to the BLACKCAPS in the first GJ Gardner Homes T20I in Wellington ? Some superb late hitting from Ross Taylor (22*) & a controlled 49* from Colin Munro guides us through to the 106-run target with 25 balls to spare. Card | https://t.co/MgHaD9EmkS #NZvPAK pic.twitter.com/kJ2nhxMY1z
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) 22 January 2018
میچ کے آغاز میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کو ترجیح دی اور مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جو پاکستان کے حق میں بہتر ثابت نہ ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے بلے بازی کا ایک بار پھر مایوس کن آغاز ہوا۔
ایک کے بعد ایک بلے باز آتے گئے، اپنی حاضری لگاتے رہے اور ناکامیوں میں اضافہ کرکے واپس پویلین روانہ ہوتے رہے۔ پاکستان کی جانب سے صرف دو بلے باز ہی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔ حسن علی اور بابر اعظم نے کافی حد تک ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 19 اعشاریہ 4 اوور میں 105 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے عمر امین اور فخر زمان نے میچ کا آغاز کیا۔ میچ کے ابتدا میں ہی پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری جب وہ تین رنز بنا آؤٹ ہو ئے، اس کے فورا بعد ہی عمر امین بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس چلے گئے۔
A couple of lovely blows from Colin Munro helps the BLACKCAPS take 14 off the Nawaz over. Now 86-3 off 13.1 overs #nzvpak pic.twitter.com/fRE9ZJ1VKp
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) 22 January 2018
پاکستانی ٹیم کا اسکور جب 15 رنز ہوا تو تیسری وکٹ محمد نواز کی گری جو 7 رنز ہی بنا سکے۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز کے کامیاب بیٹسمین حارث سہیل بھی زیادہ مزاحمت نہ کر سکے اور 9 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔ پاکستان کی گرنے والی پانچویں وکٹ کپتان سرفران احمد کی تھی وہ 9 رنز بنا کر اسٹمپ آوٹ ہوئے۔ ان کے فورا بعد شاداب خاب بھی بغیر کوئی رن بنائے اسٹمپ ہوگئے۔
Wicket. Bruce gets caught on the boundary and the BLACKCAPS lose their third. Taylor comes to the middle with the BLACKCAPS 57-3 #nzvpak pic.twitter.com/rtuicX6TJv
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) 22 January 2018
ٹیم کا اسکور جب 53 رنز پر پہنچا تو ٹیم کی ساتویں وکٹ کی صورت میں فہیم اشرف 7 رنز بنا کر کپتان ساوتھی کا شکار بنے۔ حسن علی 23 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جبکہ محمد عامر 3 رنز ہی بنا سکے۔ پاکستان کے دیئے گئے ہلکے ہدف کا کیوزی کی جانب سے زیادہ اچھا نہ تھا، تاہم محتاط بیٹنگ کے باعث 106 رنز کا ہدف ٹیم نیوزی لینڈ نے باآسانی 15 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی اور 4 رن پر اس کے 2 کھلاڑی آوٹ ہوگئے تھے۔



کیویز کی جانب سے کامیاب ترین بولر رینس اور ساؤتھی رہے، جنہوں نے مجموعی طور پر چار چار اوورز میں 23 اور 13 رنز کے بدلے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جب کہ کیچن اور منرو نے ایک ایک اور سینٹنر نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
Pakistan keeping things tight, with the BLACKCAPS 45-2 after nine overs, Hosts need 61 from 66 balls #nzvpak pic.twitter.com/Oer419md84
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) 22 January 2018
میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب مارٹن گپٹل صرف 2 رنز بنا کر رومان رئیس کا شکار بنے۔ اس کے بعد دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی جی ڈی فلپ تھے وہ 3 رن بنا کر رومان رئیس کا دوسرا شکار بنے۔ یوزی لینڈ کے بلے بازوں نے ابتدائی 2 وکٹوں کا نقصان اٹھانے کے بعد ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور کولن منرو نے بروس کے ساتھ مل کر 49 رنز کی شراکت قائم کی۔
Bruce and Munro looking to settle things down. BLACKCAPS are 28-2 after six overs #nzvpak pic.twitter.com/5Wnj5FyLKr
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) 22 January 2018
دسویں اوور میں بروس 26 رنز بنا کر شاداب کی بال پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔ پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بولر رومان رئیس رہے، جنہوں نے 24 رنز کے بدلے دو وکٹیں اپنے نام کیں، جب کہ تیسری وکٹ شاداب خان نے 18 رنز کے عوض اپنے نام کی۔ واضح رہے کہ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوا۔ سماء