پہلا ٹی20،کیویز کی تباہ کن بولنگ،پاکستان نے106رنز کا ہدف دیدیا

ویلنگنٹن : نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔ کیوی بلے بازوں کے آگے پاکستان کے بلے باز بری طرح ناکام ہوئے اور صرف 106 رنز کا ہدف ہی دے سکے۔

کیوی بولرز کے سامنے پاکستان کی ابتدائی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے،پہلے وائٹ واش کی شرمندگی، افسوس،دکھ اور ملامت کم تھا کہ پہلے ہی ٹی 20 کے ابتدائی میں ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنی پرفارمنس سے شرمندہ کرکے سروں کو مزید جھکا دیا اور روایتی حریف بھارت کو جگ ہنسائی کیلئے موقع فراہم کردیا۔

     

ویلنگنٹن میں کھیلنے جانے والے ٹی 20 ریکنگ کے نمبر ون اور نمبر ٹو میں ایک بار پھر ٹی 20 ریکنگ کی حکمرانی قائم کرنے کی جنگ جاری ہے۔

 

تاہم پاکستان کی جانب سے ٹی20 ریکنگ میں پہلی پوزیشن کا اعزاز کھونے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ ویلنگنٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جو ان کے حق میں بہتر ثابت ہوا۔ پاکستانی بلے باز آتے گئے، اپنے اپنے نام کی حاضری لگاتے رہے اور واپس ناکامی، شرمساری اور افسردگی کا چہرہ لیئے لوٹتے رہے۔

پہلے ٹی 20 کی صورت حال بھی ونڈے سے کچھ مختلف نہ رہی۔ ٹاپ بیٹسمین آرڈر ایک بار پھر کیویز بولرز کا سامنا کرتے ہوئے بری طرح ناکام اور مشکلات کا شکار رہا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار ہے۔

 

پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز عمر امین اور فخر زمان نے کیا۔ میچ کے ابتدا میں ہی پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری جب وہ تین رنز بنا آؤٹ ہو ئے، اس کے فورا بعد ہی عمر امین بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس چلے گئے۔

قومی ٹیم کا اسکور جب 15 رنز ہوا تو تیسری وکٹ محمد نواز کی گری جو 7 رنز ہی بنا سکے، جس کے بعد حارث سہیل نے 9 رنز بنائے اور وہ بھی واپس پویلین سدھار گئے،تاہم انہوں نے اپنے فقط نو رنز میں ایک چوکہ ضرور لگایا۔ کپتان بھی زیادل گل نہ کھلا سکے اور 14 گیندوں پر صرف 9 رنز بنا کر سیٹنر کی گیند پر آوٴٹ ہوگئے۔

 

جس کے بعد آنے والے کھلاڑی شاداب خان تھے، جو بغیر کوئی کھاتا کھولے پہلی ہی گیند پر صفر پر کیچ آؤٹ ہو کر رخصت ہوگئے۔ فہیم اشرف 14 گیندوں پر 7 رنز ہی بنا سکے، حسن علی نے بہتر پرفارمنس دی اور 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ وکٹ پر موجود حسن علی اور بابر اعظم نے پاکستانی بیٹنگ لائن کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور اسکور میں کچھ بہتری لائے۔

 

پاکستان کی جانب سے صرف دو کھلاڑی ہی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم سب سے کامیاب بلے باز ثابت ہوئے، جنہوں نے 41 بولز پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز اسکور کیے۔

 

کیوزی کی جانب سے رینس اور ساؤتھی کامیاب ترین بولر رہے جنہوں نے مجموقعی طور پر 26 اور 13 رنز دے کر 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جب کہ کیچن اور منرو نے 3 اور 12 کے اوسطً پر ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ سیٹنر نے 15 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ماء

kane williamson

PakvsNZ

Live Streaming

live updates

match summary

Match Result

PAK v New Zealand 1st T20 Live Score Update

PAK v New Zealand 1st T20 Preview

Pakistan vs New Zealand 1st T20

Pakistan vs New Zealand 1st T20 scoreboard

Tabool ads will show in this div