فٹبالر کرسچیانو رونالڈو پھر خبروں کی زینت بن گئے

میڈرڈ : فٹبال کے شائقين کے لئے ايک بري خبر کہ کرسچیانو رونالڈو اس بار بھي شہ سرخیوں کا مرکز بنے۔ لیکن اس کی وجہ ان کا گول کرنا نہ تھا۔ میچ کے دوران فٹبال سر پر لگنے سے زخمی ہوئے۔ مگر گول بھي کرديا۔ انہوں نے اپنے ڈاکٹر سے موبائل فون لیا اور اس میں اپنے چہرے پر آنے والے زخم کو دیکھا۔ کمنٹیٹرز اس موقع پر ہنسے اور کہا کہ انہوں نے 'اب سب کچھ دیکھ لیا ہے' جبکہ رونالڈو نے افسردگی سے سر ہلایا۔ فٹ بال کا عظیم کھلاڑی میدان سے زخمی حالت میں باہر جانے سے قبل دو گول کر چکا تھا۔ ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا کے اس میچ ميں۔ ریال میڈرڈ نے ایک کے مقابلے میں سات گول سے کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی۔