پہلا ٹی 20۔پاکستان کا کیویز کیخلاف دھکا اسٹار

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ جاری ہے، جہاں کیوی بولرز کے سامنے پاکستان کی ابتدائی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے۔ سات اوورز کے اختتام پر فقط 27 رنز کے مقابلے میں پاکستان اپنے ٹاپ 5 کے بلے باز گنوا بیٹھا۔

پہلے وائٹ واش کی شرمندگی، افسوس،دکھ اور ملامت کم تھا کہ پہلے ہی ٹی 20 کے ابتدائی میں ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنی پرفارمنس سے شرمندہ کرکے سروں کو مزید جھکا دیا اور روایتی حریف بھارت کو جگ ہنسائی کیلئے موقع فراہم کردیا۔

   

ویلنگنٹن میں کھیلنے جانے والے ٹی 20 ریکنگ کے نمبر ون اور نمبر ٹو میں ایک بار پھر ٹی 20 ریکنگ کی حکمرانی قائم کرنے کی جنگ جاری ہے۔

تاہم پاکستان کی جانب سے ٹی20 ریکنگ میں پہلی پوزیشن کا اعزاز کھونے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ ویلنگنٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جو ان کے حق میں بہتر ثابت ہوا۔ پاکستانی بلے باز آتے گئے، اپنے اپنے نام کی حاضری لگاتے رہے اور واپس ناکامی، شرمساری اور افسردگی کا چہرہ لیئے لوٹتے رہے۔

پہلے ٹی 20 کی صورت حال بھی ونڈے سے کچھ مختلف نہ رہی۔ ٹاپ بیٹسمین آرڈر ایک بار پھر کیویز بولرز کا سامنا کرتے ہوئے بری طرح ناکام اور مشکلات کا شکار رہا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار ہے اور 7 اوور کے اختتام پر 27 رنز بنے ہیں، جبکہ اس کے 5 کھلاڑی پویلین پہنچ گئے۔

   

پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز عمر امین اور فخر زمان نے کیا۔ میچ کے ابتدا میں ہی پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری جب وہ تین رنز بنا آؤٹ ہو ئے، اس کے فورا بعد ہی عمر امین بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس چلے گئے۔

   

قومی ٹیم کا اسکور جب 15 رنز ہوا تو تیسری وکٹ محمد نواز کی گری جو 7 رنز ہی بنا سکے، جس کے بعد حارث سہیل نے 9 رنز بنائے اور وہ بھی واپس پویلین سدھار گئے،تاہم انہوں نے اپنے فقط نو رنز میں ایک چوکہ ضرور لگایا۔ کپتان بھی زیادل گل نہ کھلا سکے اور 14 گیندوں پر صرف 9 رنز بنا کر سیٹنر کی گیند پر آوٴٹ ہوگئے۔

 

جس کے بعد آنے والے کھلاڑی شاداب خان تھے، جو بغیر کوئی کھاتا کھولے پہلی ہی گیند پر صفر پر کیچ آؤٹ ہو کر رخصت ہوگئے۔

 

کیوزی کی جانب سے کامیاب بولر ساؤتھی کامیاب ترین بولر رہے جنہوں نے 8 رنز کے اوسطً پر 2 قیمتی کھلاڑیوں کو رخصت کیا۔ مزید اسکور بورڈ کچھ دیر بعد۔ سماء

 

kane williamson

PakvsNZ

Live Streaming

live updates

match summary

Match Result

PAK v New Zealand 1st T20 Live Score Update

PAK v New Zealand 1st T20 Preview

Pakistan vs New Zealand 1st T20

Pakistan vs New Zealand 1st T20 scoreboard

Tabool ads will show in this div