نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ویلنگٹن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ویلنگٹن میں جاری ہے، جہاں نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کر فیڈلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں آج احمد شہزاد اور محمد حفیظ نہیں کھیل رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں عمرامین، فخر زمان، بابر اعظم، محمد عامر، حسن علی، رومان رئیس، محمد نواز ، محمد حارث بھی شامل ہیں۔ ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے لئے فوکس ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوا۔

 

اس سے قبل

   

ٹاس کے بعد گفت گو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ کے ساتھ میچ کھیلیں گے۔

   

کپتان نے بتایا کہ احمد شہزاد اور محمد حفیظ نہیں کھیل رہے۔ قومی ٹیم کو شعیب ملک کی خدمات حاصل بھی نہیں۔ ہیڈ انجری کے باعث انہیں سیریز کے لئے ڈراپ کردیا گیا۔

بارش کا امکان : ویلنگٹن کی وکٹ تو رنز سے بھری ہوئی ہے لیکن کنڈیشنز بیٹسمینوں کو پریشان کر سکتی ہیں، کیونکہ ویلنگٹن میں بارش کا بھی امکان ہے۔

میچز کے اعداد و شمار : واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 15ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں، پاکستان نے 8جبکہ نیوزی لینڈ نے 7میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سماء

kane williamson

PakvsNZ

Live Streaming

live updates

match summary

Match Result

PAK v New Zealand 1st T20 Live Score Update

PAK v New Zealand 1st T20 Preview

Pakistan vs New Zealand 1st T20

Pakistan vs New Zealand 1st T20 scoreboard

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div