کابل ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ،ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

کابل : افغانستان کے ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے، ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی اور ایئرلائن کا عملہ بھی شامل ہے۔

امریکی میڈیا سے جاری اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دالرالحکومت کابل میں ہوٹل پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔

افغان حکام کے مطابق ہوٹل پر حملے میں غیر ملکیوں سمیت 43افراد ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کی رات  4حملہ آوروں نے کابل ہوٹل پر حملہ کر کے ہوٹل میں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ افغان سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ 13 گھنٹے جاری رہا،مقابلے میں تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔ افغان حکام کے مطابق ہوٹل سے 41غیرملکیوں سمیت 176افراد کو حملے کے دوران بحفاظت نکالا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں مقامی ایئرلائن عملے کے 11،یوکرائن کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہل کار بھی ہوٹل حملے میں دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ حملے کی ذمہ داری افغان طالبان کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔

افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ہوٹل حملے میں 43افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم حکام کی جانب سے حملے میں ہلاک افراد کی شناخت سے متعلق فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں افغان اعلیٰ امن کونسل کے رکن احمد فروزن اور پاکستان میں افغان سفارت کار ڈاکٹر وحید بھی شامل ہیں۔ سماء

TALIBAN

NDS

Kabul Attack

Hotel Attack

KamAir

Tabool ads will show in this div