پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

ویلنگٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کے لئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرليں۔


تفصیلات کے مطابق نمبر ون کی پوزیشن کے لئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ آج ہوگا۔ شاہینوں نے سیریز جیتی تو پہلی پوزیشن پکی، ورنہ شکست دوسری پوزیشن سے بھی محروم کردے گی۔

آل راونڈر شعیب ملک زخمی ہونے کے باعث ٹی ٹوئنٹی سے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ پاکستان ون ڈے سیریز میں وائٹ واش ہوچکا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج صبح 8 بجے شروع ہوگا۔ سماء

t20 match

white wash

Tabool ads will show in this div