دیوار برلن گرائے جانے کے پچیس سال مکمل،تقریبات کا اہتمام

اسٹاف رپورٹ


برلن  :  دیوار گری تو مغربی اور مشرقی جرمنی یکجا ہوگئے،جرمنز آج دیوار برلن کے انہدام کی پچسویں سالگرہ منارہے ہیں،  ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے۔

مشرقی اور مغربی جرمنی کے درمیان 13 اگست 1961 کو کھڑی کی گئی دیوار برلن نے زمین کو ہی نہیں، عوام کو بھی دو ٹکڑوں میں بانٹ دیا۔ عوام میں بے چینی بڑھی اور سیاسی تبدیلیاں ہوئیں تو مشرقی حصہ کے عوام کو  مغربی جرمنی جانے کی اجازت مل گئی اور یوں کنکریٹ سے بنی دیوارمیں نو نومبر 1989 کو عوام کے پیار نے پہلی دراڑ ڈالی اور عوام خوشی سے جھوم اٹھے۔

دیوارکا باقاعدہ انہدام تو 13 جنوری 1990 کو مکمل ہوا لیکن عوام اس کی سالگرہ نو نومبر کو ہی مناتے ہیں کیونکہ  نظریاتی طور پر تو یہ دیوار اسی دن گر گئی تھی جب    مشرقی جرمنی سے پہلا شخص مغربی جرمنی میں داخل ہوا تھا۔ سماء

کے

کا

moscow

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div