جنگوں میں جان دینے والے فوجیوں کی یاد میں لندن میں تقریب

اسٹاف رپورٹ


لندن  :  عالمی جنگوں میں جان دینے والے برطانوی فوجیوں کی یاد میں لندن میں تقریب منعقد کی گئی، شہزادہ چارلس نے یاد گار پر پھول رکھے۔ افغانستان میں بھی برٹش فورسز نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

لندن میں اس اجتماع کا مقصد عالمی جنگوں میں جان کی قربانیاں دینے والے برطانوی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، شہزادہ چارلس نے یاد گار پر پھول رکھے، جب کہ فوجی بینڈ نے دھنیں بجائیں۔

اس دوران لندن ٹاور کے ارد گرد آٹھ لاکھ اٹھاسی ہزارسرخ پھول رکھے گئے، خشخاش کے یہ پھول علامتی طور پر رکھے جاتے ہیں جو پہلی جنگ عظیم میں مرنے والوں کی تعداد کے برابر ہیں۔ تقریب میں شہری بھی بڑی تعداد میں آئے تھے۔

لندن کے ساتھ افغانستان کے قندھار ائیربیس پر بھی تقریب ہوئی، جہاں شہزادہ ہیری اور دیگر افسران نے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، شرکاء نے دو منٹ خاموشی بھی اختیار کی۔ سماء

میں

کی

internet

frankfurt

Tabool ads will show in this div