لاپتہ افراد کو چوبیس گھنٹوں میں عدالت میں پیش کرنے کی قرارداد منطور

اسٹاف رپورٹر


کراچی: ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کہتے ہیں لگتا ہے حکومت نے طالبان سے کراچی کا سودا کرلیا۔ پیپلزپارٹی کےتاج حیدر نےانکشاف کیا کہ کراچی پولیس میں تیس فیصد دہشت گرد ہیں۔


مسلم لیگ ن نے سجایا آل پارٹیز کانفرنس کا میدان۔۔ تو جمع ہوگئے کراچی کےتمام ہی سیاستدان۔ لیکن برسے آج بھی ایم کیوایم کے خواجہ اظہار۔ بولے کہ لگتا ہے حکومت نے طالبان سے کراچی کا سودا کرلیا ہے۔


پیپلزپارٹی سندھ کےجنرل سیکریٹری تاج حیدر بولے امن قائم کرنا چاہتے ہیں لیکن کیا کریں۔ کراچی پولیس میں موجود کالی بھیڑیں رکاوٹ ہیں۔


کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، سنی تحریک، عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آئی س اور ف  سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔


کانفرنس کے اختتام پرلاپتہ افراد کو 24گھنٹوں میں عدالت پیش کرنے، آپریشن کےجائزے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام، شہر کی حدود کا ازسر نو تعین اور نئی آبادکاری کےلیے چھ قراردادیں متفقہ طور پرمنظورکی گئیں۔ سماء

میں

کرنے

کی

MQM

کو

britain

Tabool ads will show in this div