کیٹلونیاکےعوام نےاسپین سےعلیحدگی کےحق میں رائےدیدی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کیٹلونیا  :  کیٹلونیا کے عوام نے اسپین سے علیحدگی کے حق میں رائے دیدی، ریفرنڈم میں اسی فیصد ووٹ علیحدگی کی حمایت میں ڈالے گئے۔

اسپین کے شمال مشرقی علاقہ کیٹلونیا میں غیر سرکاری ریفرنڈم کا فیصلہ سامنے آگیا، اسی فیصد لوگوں نے اسپین سے آزادی کے حق میں ووٹ دیدیے، ریفرنڈم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کیٹلونیا کے عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے، انہیں ان کا حق آزادی ملنا چاہیئے۔

 

جمہوریت کا تقاضا ہے کہ کیٹلونیا کوآزاد تسلیم کیا جائے، تاہم اسپین کی آئینی عدالت اس ریفرنڈم کو مسترد کرچکی ہے۔ سماء

میں

Tabool ads will show in this div