حج درخواستوں کی وصولی؛مقررہ بینک آج کھلے رہیں گے
کراچی:حج درخواستوں کی وصولی کیلئے ملک بھرمیں مقررکردہ بینکوں کی نامزد شاخیں آج بھی کھلی رہیں گی۔
ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کاعمل جاری ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اب تک ایک لاکھ بہتر ہزارسے زائدحج درخواستیں موصول ہوئی ہیں اوربینکوں کی نامزدشاخیں درخواستوں کی وصولی کیلئے آج بھی کھلی رہیں گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ عازمین حج بدھ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق عازمین حج کی درخواستوں کی قرعہ اندازی جمعے کوہوگی۔ سماء