شامی شہروں ادلب اور راس العدین میں داعش و کرد فورسز میں شدید جھڑپیں
اسٹاف رپورٹ
دمشق : شام کے شہروں ادلب اور راس العین میں داعش اور کرد فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، کرد فورسز نے علاقے کو آزاد کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
کوبانی کے بعد شام کے دیگر حصوں میں بھی میں کرد جنگجوؤں اور داعش کے شدت پسند برسر پیکار ہیں۔
ادلب اور راس العین میں فریقین کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئیں، دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، 4 گھنٹے تک گھمسان کی جنگ ہوئی اور بلا آخر شدت پسندوں کو پسپا ہونا پڑا۔
مزید برتری حاصل کرنے کیلئے کرد فورسز کی پیش قدمی جاری ہے، اس لڑائی میں پش مرگہ کی خواتین نے بھی حصہ لیا، خاتون فائٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان جھڑپوں میں داعش کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا، شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں گولہ بارود بھی ہاتھ آیا ہے۔ سماء
pipeline
engro
تبولا
Tabool ads will show in this div