آسٹریلیا میں انوکھا احتجاج،لوگ شتر مرغ بن گئے
اسٹاف رپورٹ
سڈنی : آسٹریلیا میں ماحول دوستوں نے خوب دوستی نبھائی، آلودگی کیخلاف انوکھا احتجاج کیا اور عالمی رہنماؤں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔
خطرہ کا سامنا ہو تو شتر مرغ ریت میں سر دے دیتا ہے، سڈنی والوں نے آلودگی کے باعث زمین کو لاحق خطرے کو بھانپ لیا ہے، عالمی لیڈران کی مسئلے کی سنجیدگی سے آگاہ کرنے کیلئے چارسو افراد ساحل پر جمع ہوئے، اور سروں کو ریت میں چھپایا۔
بونڈی بیچ پر ہونے والے اس انوکھے احتجاج کا مقصد جی ٹو اجلاس کے موقع پر مسئلہ کی جانب عالمی رہنماؤں کی توجہ دلانا تھا۔ سماء