نقیب محسود کی معصوم بچیوں نے انصاف کی اپیل کردی
کراچی:ایس ایس پی ملیرکے ہاتھوں مبینی جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے نوجوان نقیب محسود کی ننھی بچیوں نے بھی انصاف کی اپیل کردی۔
نقیب اللہ کی معصوم بچیوں نے والد کے بےرحمانہ قتل کیخلاف انصاف کی اپیل کردی ۔ سماء کے نمائندے سے بات چيت کرتے ہوئے نقیب محسود کی بچیوں سے پوچھا گیا کہ آپ کے ابو کہاں گئے تھے، جواب میں انہوں نے کہا کہ ابو کراچی گئے تھے۔
نقیب کی بیٹی نے کہا کہ ہمارے ابوکے ساتھ ظلم ہوا ہے۔ ننھی بچیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت سے انصاف چاہیے۔ سماء