بم دھماکے میں خوشحال خان ایکسپریس کی چار بوگیاں تباہ، آٹھ افراد جاں بحق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
کراچی: سندھ میں دومہینے میں تیسری بارریلوے ٹریک کواڑادیا گیا۔ کندھکوٹ کےقریب بم دھماکے میں خوش حال خان ایکسپریس کی چار بوگیاں تباہ ہوگئیں۔
تین بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق اوردو درجن سے زیادہ زخمی ہوئے ۔۔ سعد رفیق کہتے ہیں بلوچستان کےعلیحدگی پسندوں کی کارروائی ہے۔۔
میتیں، زخمی بچے، خواتین، شکارپوراورجیکب آباد کےاسپتال میں کہرام مچ گیا۔ایمبولینسوں اور گاڑیوں سے ایک ایک بعد ایک زخمی اتاراجارہا تھا۔۔ لہومیں ڈوبےاورزخموں سےچوربچوں کودیکھ کردل دہل گئے۔
ستائیس زخمیوں میں سےبڑی تعداد بچوں اورعورتوں کی ہے۔ کسی کوبم کےٹکڑے لگےتو کوئی ٹرین الٹنےسےزخمی ہوا۔ عملےنےتندہی سےطبی امداد دی۔
بدقسمت مسافرخوش حال خان ایکسپریس سےسفرکررہے تھے۔ کندھ کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پردو دو بم لگائے گئے تھے۔ جن میں سےایک کےپھٹنےسےتباہی مچ گئی۔
کراچی سے پشاور جانیوالی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی چاربوگیاں پڑی سے اترگئیں۔ دوسرا بم نہ پھٹ سکا جسےبعد میں ناکارہ بنادیا گیا۔
خوشحال خان خٹک ایکسپریس کوسترہ جنوری کوبھی راجن پور کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ چار فروری کو کراچی کے قریب شالیمار نائٹ کوچ دھماکے کا نشانہ بنی تھی۔ سماء

میں

کی

چار

MQM

IDPs

خان

compromise

Tabool ads will show in this div