مشال خان کے والد برطانوی یونیورسٹی میں کل لیکچر دینگے

کراچی: مردان کی ولی خان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے مشال خان کے والد محمد اقبال ہفتہ 20 جنوری کو لندن کی ’’ایس او اے‘‘ ایس یونیورسٹی میں باچا خان سے متعلق لیکچر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس لیکچر کا اہتمام ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاءالدین یوسف زئی کی جانب سے ایس او اے ایس اور یو سی ایل یونیورسٹی میں کیا گیا ہے۔ لیکچر اردو میں دیا جائے گا جس کو انگریزی ترجمے کے ساتھ بڑی اسکرین پر بھی دیکھایا جائے گا۔

لندن اسکول آف اکنامکس میں ساوتھ ایشیا سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر موکولیکا بینرجی اس پروگرام کی صدارت کریں گے۔

واضح رہے کہ مردان کی ولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کو 13 اپریل 2017 کو توہین رسالت کے الزام میں دیگر طلبہ گروپس نے تشدد کرکے قتل کر دیا تھا۔ سماء

malala yousafzai

Mashal Khan

Mohammad Iqbal

Bacha Khan Lecture 2018

SOAS University

Tabool ads will show in this div