امریکا میں طیارے سمیت لاپتہ سابق پاکستانی فوجی افسر کی لاش مل گئی
اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : امریکی ریاست لوزیانا میں لاپتہ ہونیوالے پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹننٹ کرنل آفتاب رب کی لاش مل گئی، اہل خانہ نے امریکا میں ہی تدفین کا فیصلہ کرلیا۔
امریکی ریاست لوزیانا میں لیفنٹنٹ کرنل (ر) آفتاب رب جہاز سمیت گزشتہ بدھ سے لاپتہ تھے، ان کی لاش لیک فرنٹ ایئرپورٹ کے قریب جھیل سے ملی، ان کے امریکی انسٹرکٹر پائلٹ کی لاش بھی نکال لی گئی۔
آفتاب رب کے اہل خانہ نے امریکا میں ہی سابق فوجی افسر کی تدفین کرنے کا فیصلہ کیا، آفتاب رب نے 3 سال قبل ریٹائرمنٹ لی، وہ کمرشل پائلٹ کی تربیت حاصل کررہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ سماء