جاپان کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی
اسٹاف رپورٹ
ٹوکیو : معاشی مسائل اور ٹیکس اصلاحات کے تنازعے پر جاپانی وزیراعظم پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔ آئندہ پارلیمانی انتخابات چودہ دسمبر کو متوقع ہیں۔
وزیراعظم شن زو ایبے کو معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔ سروے کے مطابق ان کی مقبولیت میں چالیس فیصد کمی آگئی تھی۔ منگل کے روز ٹیکس میں اضافہ موخر کرکے پارلیمنٹ تحلیل کرنا عندیہ دیا تھا جس پر آج عملدرآمد ہوا۔ آئندہ انتخابات کا چودہ دسمبر کو متوقع ہیں، حتمی تاریخ کا اعلان کیبنٹ میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔ سماء