مبینہ پولیس مقابلے میں قتل نقیب اللہ کی نماز جنازہ ادا
کراچی: شہر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل کیے گئے نقیب اللہ کی نماز جنازہ ٹانک میں ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سولہ جنوری کو ایس ایس پی راؤ انوار کے مبینہ مقابلے کے دوران قتل کیے گئے نقیب اللہ کی نماز جنازہ ٹانک میں ادا کردی گئی۔
والد کہتے ہیں کہ تین جنوری کی دوپہر تین بجے نامعلوم اہلکار اپنے ساتھ لے گئے، کئی تھانوں کے چکر کاٹے لیکن بیٹا نہ ملا۔ پانچ لاکھ روپے دیے تھے کاروبار کیلئے، وہ بھی نہیں ہے۔ بھائی سے بھی مانگے تھے، جو دبئی میں ہوتا ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس تفتیش پر یقین نہیں، ہمیں اسکی ہلاکت کی اطلاع بھی سوشل میڈیا سے ملی تھی۔
قبائلی رہنما مولانا عصام الدین نے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ نقیب محسود قبائل کا اچھا تاثر دنیا کو دینا چاہتا تھا۔ لواحقین کہتے ہیں قبائلی ہونے کے باوجود کبھی اسلحے کو ہاتھ نہ لگایا۔ سماء