دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو قید و جرمانے کی سزا

اٹک : اٹک کی عدالت نے بیوی سے بغیر اجازت دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔

اٹک کی سونيا دوسری شادی کرنیوالے شوہر آفتاب کی شکایت لے کر عدالت پہنچ گئی، ںاراض خاتون نے مؤقف اختيار کيا کہ ميرے شوہر نے میری مرضی کے بغيرچھپ کر دوسری شادی کی۔

جوڈیشل مجسٹريٹ کی عدالت نے آفتاب کو 6 ماہ قيد اور ايک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم ديتے ہوئے کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرکے جيل بھجواديا۔ سماء

WIFE

HUSBAND

2nd Marriage

Tabool ads will show in this div