ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام، پٹن میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
جمعرات کو سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں کالام منفی 08، گوپس منفی 06، کوئٹہ، استور منفی 5، اسکردو، قلات، دیر منفی 4، گلگت، چترال، مالم جبہ منفی 3، پارا چنار اور دروش میں منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔