مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب کی ہلاکت پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل
کراچي: نقیب محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نقیب محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر آئی جی سندھ نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی جس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی، ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ اور ڈی جی ساوتھ آزاد خان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: نقیب کوکیوں مارا،معاملہ الجھ گیا،وزیرداخلہ سندھ کانوٹس
یہ بھی پڑھیے: راؤانوارکےنقیب اللہ سے متعلق اہم انکشافات
افسران تین دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں گے اور تحقیقات کی روشنی میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ سماء