کل مال روڈ پر کچھ نہ کرنے والوں نے ایک دوسرے کا غم بانٹا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کہتے ہیں کہ کل مال روڈ پر ڈرامہ کیا گیا جہاں کچھ نہ کرنے والے ایک دوسرے کاغم بانٹ رہے تھے، انہوں نے الزام تراشی کےعلاوہ کچھ نہیں کیا، جبکہ احتجاج کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ طاہرالقادری کی نظر میرے استعفے پر نہیں عوامی منصوبوں پر ہے، کیونکہ طاہرالقادری عوامی منصوبوں کو روکنا چاہتے ہیں۔ پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے استعفیٰ دے دیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پشاور میں ڈینگی آیا تو پنجاب حکومت نے جا کر مدد کی اور خان صاحب تو پہاڑوں پر چڑھ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دعا کریں زینب کے قاتل جلد مل جائیں تاکہ قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلا سکیں۔ سماء

IMRAN KHAN

tahir ul qadri

cm punjab

MALL ROAD

zainab murder

Tabool ads will show in this div