افغانستان : والی بال میچ کے دوران خودکش دھماکا، 55 افراد ہلاک

اسٹاف رپورٹ

کابل : افغانستان کے صوبے پکتیکا میں والی بال میچ کے دوران خودکش دھماکے میں 55 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا صوبہ پکتیکا کے ضلع یحییٰ خیل میں ہوا، جہاں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ جاری تھا، میچ کے دوران بڑی تعداد میں تماشائی موجود تھے۔

گورنر پکتیکا کے ترجمان مغیث افغان کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل ہجوم میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سماء

rituals

female

passport

piracy

Tabool ads will show in this div