گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، جعلساز گرفتار
کراچی : ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار کرلئے ۔
ایف آئی اے نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے ملزمان جس بینک میں ملازمت کی اسی کے اکاونٹ ہولڈر کو چونا لگایا۔
ایف آئی اے نے خاتون کو بے وقوف بنا کر رقم ہڑپنے والے تین ملزمان کو کورنگی سے گرفتارکرلیا، مرکزی ملزم طاہر چیک بک ٹیمپر کرکے اکاونٹ سے رقم نکلواتا تھا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر الطاف حسین کے مطابق بینک فراڈ میں ملوث بینک کا ملازم اور خاتون بھی شامل ہیں، ملزمان اب تک چھ کروڑ روپے تک فراڈ کرچکے ہیں۔ سماء